وقف ترمیمی بل 2024: لوک سبھا نے جمعرات کو وقف (ترمیمی) بل پر غور کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی مدت کو اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔ جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے ایوان میں ایک تجویز پیش کی کہ وقف (ترمیمی) بل کے بارے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ کو بجٹ سیشن 2025 کے آخری دن تک پیش کرنے کا وقت بڑھایا جائے، جسے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
جگدمبیکا پال کی قیادت میں بدھ کو ہوئی کمیٹی کی میٹنگ میں اراکین نے اس سلسلے میں ایک تجویز پر اتفاق رائے ظاہر کیا تھا۔ میٹنگ میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے اگلے سال بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی میعاد بڑھانے کی درخواست کرے گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں