بہار: اورنگ آباد میں خونی کھیل، معمر شخص کے قتل کے بعد بے قابو ہوئی بھیڑ، تین نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا
اورنگ آباد : بہار کے اورنگ آباد میں کار پارکنگ کے تنازع میں ہوئی فائرنگ اور مار پیٹ میں چار افراد کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہ نبی نگر تھانہ علاقہ کے ٹیٹیریا موڑ کے قریب پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چائے ناشتے کی دکان کے سامنے کار پارکنگ کو لے کر دکاندار اور کار میں سوار نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا بڑھنے پر کار میں سوار ایک نوجوان نے پستول سے فائرنگ کردی، جو دکاندار کے پاس بیٹھے معمر شخص کو لگ گئی اور اس شخص کی موت واقع ہوگئی ۔
معمر شخص کی موت کے بعد گاؤں والوں نے کار میں سوار چار نوجوانوں پر حملہ کر دیا۔ گاؤں والوں کے حملے میں کار میں سوار دو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ایک اور نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں