وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے نیم اور برگد کے پودے لگائے

 وزیر اعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے اسمارٹ سٹی پارک میں نیم اور برگد کے پودے لگائے۔ دی آر کے ہنگر اینڈ نیڈی پرسن ویلفیئر فائونڈیشن کے مسٹر راہل کمار، محترمہ خوشبورائے، مسٹر روپک چوبے اور مسٹر راہل شکلا بھی شجرکاری میں شامل ہوئے۔

فائونڈیشن ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ کٹارا ہلس علاقے میں کستوری رائل پارک کالونی میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری اور صفائی کے شعبے میں بھی کام کیا جارہا ہے۔ فائونڈیشن کے ممبران کا ماننا ہے کہ باشندگان کو گیلا اور سوکھا کچرا الگ الگ کرنے کے لئے راغب کرنے سے صفائی بنائے رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس سمت میں خصوصی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

آج لگایا گیا برگد کو وٹ ورکش یا بڑ بھی کہاجاتا ہے۔ اس کی مذہبی اور آیورویدک اہمیت ہے۔ اینٹی بایوٹک اجزاء سے بھرپور نیم کو اعلیٰ ادویات کے طور پر جانا جاتا ہے۔


تبصرے