500ایکڑ زمین پر گرین انرجی پارک تیار ہوگا
200لوگوں کو ملے گا روزگاربایو گیس، آرگینک کھاد، سولر پاور کے ساتھ ہائیڈروجن اور امونیا کی بھی ہوگی پیداوار
وزیراعلیٰ مسٹر شیوراج سنگھ چوہان سے آج تھنک گیس کے پریسیڈینٹ مسٹر منموہن آہوجا، مسٹر بھرت سکسینہ، وائس پریسیڈینٹ مسٹر مہیشورن اور مسٹر ڈی ایس درگیش نے ملاقات کی۔ تھنک گیس ، بھوپال اور راج گڈھ ضلع میں 500ایکڑ زمین پر گرین انرجی پارک تیار کرے گی۔ اس میں 15ٹن یومیہ صلاحیت کا بایو گیس پلانٹ، آرگینک کھاد، 20میٹرک ٹن یومیہ صلاحیت کا کاربن ڈائی آکسائڈ کیپچر پلانٹ اور 10میگاواٹ صلاحیت کا کیپٹیو سولر پاور پلانٹ نصب کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہائیڈروجن اور امونیا گیس کی پیداوار بھی ہوگی۔ تھنک گیس کی ریاست میں 250کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے۔ ان سرگرمیوں سے ریاست میں تقریباً 200لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ماحولیات کے لئے وقف تھنک گیس سال 2018سے صاف ایندھن کے شعبے میں برسرکار ہے، جو ملک کے 5صوبوں میں گھریلو، کاروباری، صنعتی اور آٹوموٹیو شعبے کے صارفین کے لئے قدرتی گیس کی سپلائی کرتی ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں