وزیر اعلی مسٹر چوہان کو فشریز فیڈریشن نے پیش کیا 5کروڑ 11لاکھ روپے کا چیک

 وزیر اعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان کو منترالیہ میں وزیر آبی وسائل ، ماہی گیر بہبود اور ماہی ترقیات مسٹر تلسی رام سلاوٹ نے مدھیہ پردیش فشریز فیڈریشن کی جانب سے مچھلی پیداوار کے منافع کا 5کروڑ 11لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے وزیر مسٹر سلاوٹ اور فشریز فیڈریشن کو مسلسل امتیازی کام اور کوشش کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ ایسے ہی ترقیاتی کاموں سے ریاست کی ترقی ہوگی اور ہم خود کفیل مدھیہ پردیش کی تعمیر میں کامیاب ہون گے۔ پرنسپل سکریٹری ماہی بہبود اور ماہی ترقیات شریمتی کلپنا شریواستو اور فشریز فیڈریشن کے افسران موجود تھے۔

ریاستی سرکار کے ذریعہ ماہی صنعت ترقیات ، رکھ رکھائو اور مچھلی کے بیوپار کے لئے فشریز فیڈریشن کو دو لاکھ 31ہزار ہیکٹر آبی رقبہ سونپا گیا ہے۔ فشریز فیڈریشن کے آبی ذخائر میں مچھلی پکڑنے کا کام آبی ذخیرے کے آس پاس رہنے والے مقامی روایتی ماہی گیروں کو دیا جاتا ہے۔ آبی ذخائر کی تعمیر سے انصرام شدہ اور متاثر ہوئے افراد کو بھی مچھلی پکڑنے کے کام سے جوڑا جاتا ہے۔ مقامی روایتی ماہی گیروں اور آبی ذخائر کی تعمیر سے انصرام شدہ اور متاثرہ افراد کی امداد باہمی کمیٹیاں بناکر ان پیش رفتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ماہی گیروں کو ان کے رہائشی مقام کے نزدیک ہی گزرمعاش کے مواقع دستیاب کروائے جاتے ہیں۔

فشریز فیڈریشن کے آبی ذخائر سے پیدا شدہ مچھلی کے لئے فیڈریشن 6روپے فی کلو کی شرح سے ریاستی سرکار کو رائلٹی کی ادائیگی کرتا ہے اس انتظام سے تمام فیڈریشنس کے آبی ذخائر سے سال 2021-22میں ہوئی پیداوار کے لئے پانچ کروڑ 11لاکھ روپے کی رائلٹی کی ادائیگی ریاستی سرکار کو کی گئی۔ فشریز فیڈریشن کے ذریعہ ماہی گیروں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے متعدد پیش رفتیں نافذ کی جارہی ہیں


تبصرے