وزیراعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ مجوزہ شجرکاری حوصلہ افزائی بل 2021کے پروویزنوں کے سلسلے میں ماہرین ماحولیات، ماہرین جنگلات، قبائلی زندگی فیلوز، محکمہ ریوینیو کے ماہرین سمیت عوام الناس اور کسانوں کے مشورے حاصل کئے جائیں۔ ان مشوروں کے تناظر میں شجرکاری حوصلہ افزائی بل 2001کے پروویزنوں پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ اس سے بل کو زیادہ عملی اور موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ بل کے پروویزنوں کے بارے میں عوام الناس میں بیداری بھی بڑھے گی۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان رہائش گاہ پر بل کے سلسلے میں منعقد میٹنگ کو خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری اقبال سنگھ بینس، زرعی پیداوار کمشنر مسٹر کے کے سنگھ، پرنسپل سکریٹری کسان بہبود مسٹر اجیت کیسری ، پرنسپل سکریٹری جنگلات مسٹر اشوک ورنوال اور دیگر افسران موجود تھے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں