زیراعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے لاڈلی بھانجیوں اور پیارے بھانجوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا انفیکشن کے سبب ریگولرامتحانات میں رخنہ آیا۔ مجھے فکر تھی کہ آپ کا سال خراب نہ ہو۔ اس لئے یہ طے کیا کہ بیسٹ آف فائیو کی بنیاد پر جن طلباء نے فارم بھرا ہے، ان کا امتحان نتیجہ اعلان کیا جائے۔ جن طلباء نے فارم بھرے آج ان کا امتحان نتیجہ اعلان ہوگیا۔ میں آپ کے روشن مستقبل کی تمنا کرتا ہوں۔ آپ آگے ترقی کرتے ہیں، لگاتار آگے بڑھیں، خدا سے یہی میری دعا ہے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ جاری سال 2021کے ہائی اسکول امتحان نتائج پر طلباء کے لئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی۔ اور بہتر امتحان نتیجہ کے لئے کھلا ہے متبادل وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ جو طلبا یہ چاہتے ہیں کہ اور بہتر امتحان نتیجہ لائیں ، ان کے لئے متبادل کھلا ہے۔ یکم ستمبر 2021سے 25ستمبر 2021کے درمیان امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ طلباء اپنی تیاری کریں، آن لائن فارم بھریں۔ آن لائن اور ورچوئل پڑھائی، ایکچوئل کا متبادل نہیں وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ کورونا انفیکشن اب کنٹرول میں ہے، مگر حالات پر ہم نظر رکھے ہوئے ہیں، لیکن کئی دنوں سے اسکول نہیں کھولے۔ آن لائن اور ورچوئل پڑھائی، ایکچوئل کا متبادل نہیں ہوسکتا۔ آخراسکول اسکول ہوتے ہیں، اس لئے کالج، اسکولوں کو کھولنے کی کارروائی ہم شروع کررہے ہیں۔ اس کی پوری کارروائی طے کی جارہی ہے۔ کورونا موافق برتائو پر عمل کریں وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے طلباء کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ ایک دھیان رکھنا ضروری ہے۔ کورونا کی تیسری لہر پر ہماری نظر ہے، تیاری بھی سب کررہے ہیں۔ لیکن آپ کورونا کے انفیکشن کو روکنے کے لئے موافق برتائو کرتے رہیں۔ یہ بہت ضروری ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں