چھبیس جولائی سے شروع ہوں گی 11ویں اور 12ویں کی کلاسیں: وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان , وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کے ذریعہ ودیا بھارتی کے ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اکشرا کا افتتاح

 وزیراعلیٰ مسٹر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 26جولائی سے کلاس 11ویں اور 12ویں کی کلاسیں نصف صلاحیت سے شروع کی جائیں گی۔ کورونا کی تیسری لہر کا امکان ہے، مگر فی الحال ریاست میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ آج صرف 20کنفرم کیس ہیں۔ ایکٹیو مریضوں کی تعداد صرف 250ہے۔ ریاستی حکومت کورونا انفیکشن کی صورتحال پر مسلسل چوکس ہے۔ چوکس رہتے ہوئے تعلیمی اداروںکو کھولنے کا فیصلہ لیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان ودیا بھارتی وسطی خطہ بھوپال کے ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ’’اکشرا‘‘کی عمارت کے افتتاحی پروگرام کو خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اریرا کالونی ای-4میں بنے احاطہ میں اسکول عمارت کا افتتاح اور ’’اکشرا‘‘ میگزین کا اجراء بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے ودیا بھارتی احاطہ میں چندن کا پودا لگایا۔ ادارہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان کو شال ، ناریل اور یادگار نشان پیش کیا گیا۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سرکاریہ واہک مسٹر دتاتریہ ہوسبالے ، ودیا بھارتی کے قومی صدر مسٹر رام کرشن رائو پروگرام میں خاص طور سے موجود تھے۔ وزیر کھیل، نوجوان بہبود اور تکنیکی تعلیم نیز مہارت ترقی شریمتی یشودھرا راجے سندھیا ، وزیر کسان بہبود اور زرعی ترقیات مسٹر کمل پٹیل، وزیر میڈیکل تعلیم اور بھوپال گیس المیہ راحت نیز بازآبادکاری مسٹر وشواس سارنگ، وزیر مائیکرو، اسمال اور میڈیم صنعت، سائنس اور ٹیکنالوجی مسٹر اوم پرکاش سکھلیچا، وزیر مملکت اسکولی تعلیم و عام انتظامیہ (آزادانہ چارج) مسٹر اندر سنگھ پرمار، کھجوراہو ممبر پارلیمنٹ مسٹر وی ڈی شرما بھی پروگرام میں موجود تھے۔ ودیا بھارتی وسطی خطہ کے سکریٹری مسٹر وویک شینڈئے نے ادارہ کی پیش رفتوں کی جانکاری دی۔ مرحلہ وار طریقے سے شروع ہوگا اسکول کا نفاذ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہاکہ کورونا انفیکشن کے سبب بچوں کی پڑھائی اور اسکول پیش رفتیں متاثر ہوئی ہیں۔ آن لائن اور ورچوئل سسٹم سے پڑھائی جاری ہے۔ لیکن اس کی تاثیر کا تخمینہ باقی ہے۔ طویل وقت سے گھروں میں رہ کر بچے مایوس ہورہے ہیں۔ اسکول مالکوں کی اپنی پریشانیاں ہیں۔ ان صورتحال میں ریاست میں کنٹرول میں آئے کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اسکول کا نفاذ مرحلہ وار طریقے سے شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اگست میں لیا جائے گا اگلی کلاسوں کے بارے میں فیصلہ وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہاکہ 11 ویں اور 12ویں کے لئے 26جولائی سے 50فیصد صلاحیت کے ساتھ اسکولوں کا نفاذ شروع کیا جائے گا۔ اسکول ہفتے میں چار دن لگیں گے۔ دو دن 50فیصد صلاحیت کا ایک بیچ آئے گا، اگلے دو دن باقی 50فیصد طلباء کا دوسرا بیچ اسکول آئے گا۔ ایک ہفتہ تک صورتحال کو دیکھ کر کوچنگ ادارے، کالجوں کو شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ لیا جائے گا۔ اگر صورت حال عمومی اور کنٹرول میں رہتی ہے تو 15اگست سے 9ویں ، 10ویں اور اس کے بعد مڈل اور پرائمری اسکولوںکا نفاذ شروع کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت کے ذریعہ لیا جائے گا۔ قومی تعلیمی پالیسی میں سائنس، بہتر اقدار اور مہارت افزودگی کی شمولیت وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے تعلیم پر آچاریہ شنکر اور سوامی وویکانند کے خیالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے انسان علم اورشہریت کے اقدار حاصل کرتا ہے۔ تعلیمی مہارت پیدا کرتا ہے۔ انسان میں گزربسر کی صلاحیت پیدا کرنا تعلیم کا اہم تعاون ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی میں سائنس، بہتر اقدار اور مہارت افزودگی تینوں کی شمولیت ہے۔ موضوع ماہرین کی رہنمائی میں لاگو ہوگی تعلیمی پالیسی وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ ماہرین تعلیم، موضوع ماہرین ، اسکول مالکوں کی رہنمائی میںریاست میں نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ یقینی کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ تعلیمی پیش رفتوں کے نفاذ کے لئے خاص طور سے وزراء گروپ کی تشکیل کی گئی ہے۔ یہ گروپ ماہرین سے صلاح کرکے کلاس 6سے کاروباری تعلیم شروع کرنے کے خاکے کا تعین کریں گے۔ نصاب تعین، تربیت وغیرہ کے بارے میں بھی موضوع ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔


تبصرے